پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیزل 13 جبکہ پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا

image
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کی رات جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔‘

’اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے سے 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، اب ہائی سپیڈ ڈیزل 280 روپے کے بجائے فی لیٹر 293 روپے پر دستیاب ہوگا۔‘

نوٹی فیکیشن کے مطابق ’لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

نوٹی فیکیشن کے مطابق ’مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘

’مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 187 روپے 73 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔‘

وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔‘

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔‘

’بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.