عمران خان کا پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 740 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گرفتار کیے گئے کارکنان میں بیشتر دیہاڑی دار غریب لوگ ہیں اور ہمارے ان کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو رمضان کے مقدس مہینے کا بھی کوئی احترام نہیں ہے۔ لاہور اور پنجاب بھر  سے پی ٹی آئی کے 740 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Over 740 unarmed PTI workers have been arrested from ICT, Lahore & across Punjab. These are poor ppl, many daily wage earners. Cabal of crooks has no respect for sanctity of Holy month of Ramazan when ppl want to have security to fast & pray. Demand immed release of our workers.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانے کے لیے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر اظہر مشوانی کو لاہور سے اٹھا لیا گیا اور کہاں لے جایا گیا اب تک معلوم نہیں۔ 18 مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمر سلطان جن کے پاس عدالتی کمپلیکس میں داخلے کی اجازت موجود تھی، انہیں اسلام آباد پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.