کیا بھارت ایشیا کپ کے لئے پاکستان آئے گا؟ بھارت کا بیان سامنے آگیا

image

کرکٹ کے مداح اس وقت ایک اور زبردست سیریز کے منتظر ہیں۔ جی ہاں اس وقت ایشیا کپ کے حوالے سے خبریں کافی گرم ہیں۔ اس سیریز کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں 2 روایتی حریف پاکستان اور بھارت بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ البتہ پاکستان میں آ کر میچز کھیلنے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تخفظات ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ آفیسشل کے نئے اعلان کے مطابق وہ پاکستان آ کر میچ نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے میچز دبئی یا قطر آ کر کھیل سکتا ہے۔ جبکہ یہ بھی کہا کہ دو ممالک میں میچز کروانے سے ایشین کرکٹ کونسل کا بجٹ بڑھ جائے گا یہ مالی طور پر ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کے لئے وینیو نہیں تبدیل کیا جائے گا

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ) نے پاکستان کے میچز انڈیا کے علاوہ کسی ملک میں منعقد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو وینیو تندیل نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر 2023 میں کھیلا جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.