لاکھوں لوگوں کی جان بچائی مگر ۔۔ ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں، ان کی موت کی وجہ کیا بنی؟

image

پاکستان کی میڈیکل فیلڈ اور کراچی کی مقبول ترین ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نجی اسپتال کے وارڈ میں زیر علاج تھیں، جبکہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈائیریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی جو کہ کراچی کی مشہور اور معروف ڈاکٹرز سمجھی جاتی ہیں، گزشتہ ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ فیملی کی جانب سے عوام اور شہریوں سے ڈاکٹر سیمی جمالی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی جا رہی تھی۔

کئی قیمتی جانوں کو بچانے اور ان کا علاج کرنے والی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کراچی کے اس خطرناک وقت میں بھی ہمت نہیں ہاری تھی، جب امن و امان کی بدتر صورتحال تھی اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو قتل کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب کرونا وباء کے دوران بھی ڈاکٹر سیمی جمالی کو بہترین کارکردگی کی بنا پر عالمی طور پر گلوبل ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز امریکی جریدے این پی آر نے اپنی فہرست میں جاری کیا تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے 1988 میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جوائن کیا۔ 1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں۔ وہ 6 سال بعد جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.