بلی گھبرا رہی تھی اور پھر ۔۔ بزرگ شخص کی حاضر دماغی اور رحم دلی نے بلی کو گرنے سے بچالیا، دیکھیں خوبصورت ویڈیو

image

آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں انسان، انسان کا بھلا کرنے کا نہیں سوچتا وہاں کسی جانور کی مدد کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ پر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا، کوئی برا ہے تو کوئی اچھا بھی ہے، اور اس بات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے۔

جیسے ان بزرگ کو ہی دیکھ لیا جائے، کیسے یہ ایک بے زبان جانور کی مدد کر رہے ہیں۔۔ آپ بھی دیکھیں ویڈیو

اس خوبصورت ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی چھجّے کے اوپر پھنسی ہوئی ہے اور نیچے آنے سے گھبرا رہی ہے کہ کہیں وہ گر کر زخمی نہ ہوجائے۔ ایسے میں وہاں کرسی پر بیٹھے بزرگ شخص نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کرسی اوپر اٹھائی تا کہ بلی اس پر چھلانگ لگا کر باآسانی نیچے آسکے، اور بلی نے بھی عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ایسا ہی کیا اور باحفاظت نیچے آگئی۔

آج کل اس طرح کے رحمدل لوگ کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، اسلیئے جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور بزرگ شخص کے اس عمل کو خوب سراہا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.