بلوچستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار جان سے گئے

image

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار چل بسے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ’بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔‘

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا تاہم ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق اور جھل مگسی کے رہائشی 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جان کی بازی ہار گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق ’بلوچستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.