بنگلہ دیش میں نقدی کا بحران شدید تر ہو گیا، بجلی گھر بند کردیا گیا

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں نقدی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے، کوئلہ نہ ملنے پر سب سے بڑا بجلی گھر بھی بند کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا اور عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال جنوری میں 46 ارب ڈالر سے کم ہو کر اس سال اپریل کے آخر میں 30 ارب ڈالر پر آ گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بنگلہ دیش کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے خلاف سخت جدوجہد کر رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سب سے بڑے بجلی گھر کے منیجر کا کہنا ہے کہ 1,320 میگاواٹ کے حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پاور پلانٹ کی گزشتہ ماہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے پیداوار میں کمی بھی کر دی گئی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بجلی گھر کے منیجر کا کہنا ہے کہ اب ایندھن کیلئے کوئلہ فراہم نہ ہونے کے سبب بجلی گھر بند کرنا پڑ رہا ہے لیکن کوئلے کی کھیپ پہنچنے کے بعد پیداوار تین ہفتوں کے اندر بحال ہونے کی امید ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.