کورولش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے ایک معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار نے بتایا کہ میں جلد پاکستان آؤں گا۔
اور ساتھ ہی بتایا کہ مجھے برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔
ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیرمقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔
براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
لیکن لوگ ان کے لیے فکر مند ہوتے ہوئے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہیں ان کو بھی لُوٹ نہ لیا جائے، پاکستانی حکومت کو اس مرتبہ بہترین اقدامات کرنے چاہیئیں تاکہ غیرملکی اداکار تحفظ محسوس کریں۔