شادی تم سے صرف میں ہی کروں گا ۔۔ دھرمیندرا نے کس سُپر اسٹار کیساتھ ہیما مالنی کی شادی کو رُکوایا تھا؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

image

ہیما لینی بالی وڈ ڈریم گرل جن کے پیچھے 90 کی دہائی کے لوگ دیوانے تھے۔ ہیما مالینی نے دھرمیندر سے یہ جانتے ہوئے بھی شادی کہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور 3 بچوں کے باپ تھے۔ لیکن محبت کی راہ میں نکلے دیوانوں کو کوئی پیچھے نہیں لا سکتا۔

ہیما مالنی کی سوانح حیات بی یونڈ دی ڈریم گرل میں اداکارہ کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ انکی والدہ جیا چکراورتھی نے اپنی بیٹی یعنی ہیما مالینی کی دلچسپی دھرمیندرا کے ساتھ دیکھ لی تھی، دونوں کی بڑھتی محبتیں دیکھ کر جیا چکراورتھی اور اُن کے شوہر نے فیصلہ کیا کہ ہیما کی کہیں اور شادی کر دینی چاہیے۔

اداکارہ ہیما کے والدین کی ایسا کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ دھرمیندرا پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے باپ تھے جبکہ ہیما کنواری تھیں۔ اس لیے والدین اس رشتے کے حق میں نہیں تھے، ہیما کے لیے ان کی والدہ نے اداکار جتیندرا کا انتخاب کیا اور جتیندرا بھی کسی حد تک ہیما مالنی کو پسند کرتے تھے۔ والدین نے بیٹی ہیما کو جتیندرا سے شادی کے لیے رضامند کر لیا تھا، ہیما اور جتیندرا کی شادی کی تیاریاں مدراس میں مکمل ہوگئیں تھیں، شادی کا منڈپ تک سج گیا اور کارڈز بھی تقسیم کردیے گئے تھے۔

کارڈز تقسیم ہوئے تو دوسرے شہر میں موجود دھرمیندرا کو یہ خبر ملی، وہ ایک بھارتی ہیرو کی طرح شادی والے روز ہیما کے منڈپ میں پہنچے اور شادی روکنے کا مطالبہ کردیا، اس موقع پر دھرمیندرا نے درخواست کی تھی کہ میں ہیما مالنی سے اکیلے میں کچھ اہم بات کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے بعد ہیما نے جتیندرا سے شادی سے انکار کر دیا۔ جبکہ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ دھرمیندرا شادی رُکوانے اکیلے نہیں بلکہ جتیندرا کی گرل فرینڈ شوبھا سے ان کو ملوانے گئے تھے۔ اس ڈرامے کے بعد اداکارہ کی والدہ کو ہیما اور دھرمیندرا کے رشتے کو تسلیم کرنا پڑا۔

جتیندرا اور شوبھا کی شادی 1974ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے اداکار تُشار کپور اور نامور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ہیما اور دھرمیندرا 1980ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی دو بیٹیاں اداکارہ ایشا دیول اور اہانا دیول ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts