پہلے باپ چھوڑ گیا پھر ماں مر گئی لیکن ۔۔ بالی وڈ کا وہ مشہور اداکار جس نے والدین کی موت کے بعد گھروں میں میک اپ کا سامان بیچنا شروع کردیا

image

ماں باپ کی موت کے بعد شاید دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں ہوگا جو مشکلوں کو نہ جھیلے اور ان سے نہ گزرے۔ چاہے وہ کوئی امیر ہو یا غریب۔ والدین اگر پیسہ بھی چھوڑ کر جائیں تو بھی ایک کمی ایک خلش باقی رہ جاتی ہے یا پھر اگر وہ بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوں تو دولت کا آدھا حصہ ان پر لگ جاتا ہے۔

ایسے ہی مشہور اداکار جو منا بھائی کے سب سے قریبی ساتھی تھے انہوں نے بھی والدین کی موت کے بعد دنیا میں بہت تکلفیوں سے گزرے اور اب ایک کامیاب اور مشہور اداکار ہیں۔

منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ یعنی ارشد وارثی نے 14 سال کی عمر میں ہڈیوں کے کینسر کیوجہ سے اپنے والد کو کھودیا،پھر اس کے 2 سال بعد والدہ گردے فیل ہونے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

7 سال کی عمر میں ارشد وارثی نے کاسمیٹک کمپنی میں سیلز مین کی نوکری کرلی، وہ گھر گھر لوگوں کے دروازے بجا کر لپ اسٹک، بندیا اور خواتین کا دیگر سامان فروخت کیا کرتے تھے۔ 1996 میں انہوں نے فلم 'تیرے میرے سپنے' سے ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر کامیاب فلم ثابت ہوئی جس کے بعد یہ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوئے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts