سات کروڑ سال قبل ایک ڈائنوسار نے اپنے آخری کھانے میں کیا کھایا تھا؟

کئی کروڑ سال پہلے مرنے والے ڈائنوسار کی باقیات میں کیا شواہد ملے ہیں اور اس معلومات سے ہمیں ان کے بارے میں کیا پتا چلتا ہے؟

سات کروڑ 50 سال پہلے اس دنیا میں رہنے والے ڈائنوسار جو دراصل ایک ٹائرینوسارس تھا نے اپنے آخری کھانے میں کیا کھایا تھا؟ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نے نومولود ڈائنوسارز کھائے تھے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ اس ڈائنوسار اور بدقسمت دو چھوٹے ڈائنوسارز کی محفوظ باقیات نے ہمیں ان جانوروں کی کھانے پینے کی عادات کے بارے میں نئی معلومات دی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلگری کی ڈاکٹر ڈارلا زیلنسکی نے کہا کہ ’بہت ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ جیسے جیسے ٹائرینوسارس بڑے ہوتے ہیں ان کی خوراک میں یکسر تبدیلی آتی تھی۔‘

یہ نمونہ ایک نابالغ گورگوسارس کا ہے جسے بڑے جسم والے ٹائرینوسارس ریکس کا قریبی رشتہ دار بھی کہا جا سکتا ہے۔

اس گورگوسارس کی عمر سات سال تھی جس کا مطلب ہے وہ اپنی نوجوانی میں تھا۔ جب وہ ہلاک ہوا تو اس کا وزن 330 کلوگرام تھا جو کہ ایک بڑے بالغ گورگوسارس کے وزن کا دسواں حصہ ہے۔

اس کی پسلیوں میں ایک چڑیا کی طرح کے دو ڈائنوسار ’سیٹیپیز‘ کی ٹانگیں موجود ہیں۔

جرنل سائنس ایڈوانسز میں چھپنے والی تحقیق کی محقق ڈاکٹر ڈارلا کہتی ہیں ’اب ہمیں یہ پتا ہے کہ یہ نوعمر (ٹائرینوسارز) چھوٹے اور جوان ڈائنوسارز کھاتے تھے۔‘

پہلے ملنے والے فوسل (باقیات) کے شواہد کی وجہ سے سانسدانوں کو یہ پتا چلا ہے کہ تین ٹن کے بالغ گورگوسارس جھنڈ میں رہنے اور سبزا کھانے والے بڑے ڈئنوسارز کو کھاتے تھے۔ ان شواہد میں ایسے فاسل بھی ہیں جن میں ٹائرینوسار کے دانتوں سے ملتے جلتے نشان بڑے ڈائنوسارز کی ہڈیوں پر ملے۔

رائل ٹائرل میوزیم آف پیلیونٹولوجی کے ڈاکٹر فرانکوئس تھیرین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالغ ٹائرینوسارز بلاامتیاز کھاتے تھے۔ امکان ہے وہ بڑے شکار پر حملہ کرتے ’ہڈیوں تک کاٹتے اور گوشت نوچ لیتے۔‘

لیکن ڈاکٹر ڈالرا مزید کہتی ہیں کہ ’یہ چھوٹے نابالغ ٹائرینوسارز سینگوں والے ڈائنوسار کے غول پر حملہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے جن میں بالغوں کا وزن کئی ہزار کلوگرام تھا۔‘

پسلیوں سے نکلتی ہوئی پاؤں کی ہڈیاں

یہ فوسل 2009 میں کینیڈا کے البرٹا بیڈلینڈز میں ملے تھے۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں اکثر ڈائنوسارز کے فوسل ملتے ہیں۔ یہ چٹان میں دبے ہوئے تھے اور اسے تیار ہونے میں کئی سال لگے یہ چیز واضح نہیں تھی کہ اس کے اندر ان شکار کی ہڈیاں بھی ہیں۔

آخرکار میوزیم کے عملے نے پسلی میں سے نکلتی ہوئی پاؤں کی ہڈیاں دیکھیں۔

ڈاکٹر فرانکوئس بھی اس تحقیق میں شامل ہیں انھوں نے بتاتے ہیں کہ ’پسلی میں موجود پتھروں کو ہٹایا گیا تاکہ چھپی ہوئی چیزوں کو سامنے لایا جائے۔‘

انھوں نے کہا جب اسے ہٹایا گیا تو سامنے دو سال سے بھی کم عمر کے ڈائنوسارز کی ٹانگیں تھیں۔

ڈاکٹر ڈالرا کہتی ہیں کہ صرف ٹانگیں ملنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نوعمر گورگوسارس کو ’ڈرم سٹکس چاہیے تھیں۔ شاید اس وجہ سے کہ یہ سب سے زیادہ گوشت والا حصہ ہوتا ہے۔‘

ٹائرینوسارس ریکس کے مقابلے میں گورگوسارس قدیم ہے اور اس کا جسم اُس سے تھوڑا چھوٹا ہے۔ ڈاکٹر فرانکوئس کہتے ہیں کہ جب یہ مکمل طور پر بڑا ہو جاتا تھا تو ’بڑا اور صحت مند ٹائرانوسارس‘ بن جاتا۔

وہ بتاتے ہیں کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ان میں تبدیلی آتی ’نابالغ کا جسم بھاری نہیں ہوتا تھا اور ان کی ٹانگیں لمبی ہوتی تھیں اور دانت بلیڈ کی شکل کے ہوتے تھے۔ بالغوں کے دانت زیادہ گول ہوتے تھے ہم انھیں ’کلر بنانا (جانلیوا کیلے)‘ کہتے ہیں۔‘

’یہ نمونہ بہت منفرد ہے۔ یہ نوعمروں کی مختلف خوراک کا ثبوت ہے۔‘

بالغ اپنے ’کلر بنانا‘ دانتوں سے کاٹتے اور کھرچتے تھے یہ نوعمر ڈائنوسار اپنے شکار کا انتخاب کرتا تھا اور اس کو چیر پھاڑ بھی لیتا تھا ’ٹانگوں کو کاٹ کر اکھاڑا اور انھیں نگل لیا۔‘

یونیورسٹی آف ایڈنبرا اور سکاٹ لینڈ کے نیشنل میوزیم کے ماہر حیاتیات پروفیسر سٹیو بروساٹے نے کہا کہ ڈائنوسار کے پیٹ میں شکار کو دیکھ کر جانوروں کے بارے میں ایک حقیقی بصیرت ملی ’وہ صرف راکشس نہیں تھے، وہ حقیقی، جاندار اور خوبصورت تھے۔‘

1993 کی فلم جراسک پارک میں ٹائرینوسارس ریکس کے ایک سین میں اس دیو ہیکل ڈایناسور نے افسانوی تھیم پارک میں ایک کار کا پیچھا کیا تھا، سٹیو اسے یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اگر اس زمانے میں گاڑیاں یا جیپ ہوتیں تو ایک بڑا، بالغ ٹائرینوسارز گاڑی کا پیچھا ہی نہیں کرتا۔ اس کا جسم بہت بڑا تھا اور وہ اتنا تیز نہیں بھاگ سکتا تھا۔‘

’گورگوسورس کی طرح آپ کو ٹائرینوسارس کے بچوں سے خطرہ ہوتا۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.