پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو160،170 رن تک محدود کریں۔ ایونٹ کا پہلا میچ ہے، کوشش کریں گے جیت کیساتھ آغاز کریں۔
دوسری طرف کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے نئے کپتان رائیلی روسوو کا کہنا تھا کہ ایک گیم میں اُسی پر ہی فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔ نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر اچھا رہا۔