پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو پورا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کیخلاف درخواست گزاروں کے تحفظات دور کرے، پشاور ہائیکورٹ
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹرفیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور کر لی ، عدالت نے فیصل جاوید کو بھی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا دیا۔