اسلام آباد میں انسانی سمگلنگ، جبری مشقت کے خلاف ایس ایس ڈی او اور امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

image

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان یو ایس ایلومنی نیٹ ورک (پی یو اے این) کے تعاون سے انسانی سمگلنگ سے متعلق دو زوہ انٹرنیشنل کانفرنس منگل کو شروع ہوگئی ۔ کانفرنس کا بنیادی مقصدبچوں اور خواتین کی ٹریفکنگ کے لیے قومی ریفرل سسٹم کو فروغ دینے ، سمگلنگ اور جبری مشقت کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئےاقدامات کے لئے سفارشات مرتب کرنا ہے ۔

کانفرنس میں پاکستان و امریکہ کے سرکاری، نجی اور ترقیاتی شعبے کے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران، پارلیمنٹیرینز، سینئر پولیس و ایف آئی اے کے نمائندے شریک ہیں ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کے لئے تما م سٹیک ہولڈرز کے لئے ایس ایس ڈی او کی کلیدی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انسانی سمگنگ کی روک تھام کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اس حوالےسے جدید تکنیکس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ پاکستان ٹریفکنگ ان پرسنز (ٹی آئی پی)، سمگلنگ آف مائگرینٹس (ایس او ایم)، اور مہاجرین کے داخلے کے لیے ایک اہم منزل، گزرگاہ اور ذریعہ ملک ہے جس کے نتیجے میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 2015ء سے امریکہ کے محکمہ خارجہ کی سالانہ ٹی آئی پی رپورٹس میں مسلسل ٹیئر II واچ لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود، پاکستان کا درجہ 2022ء اور 2023ء کی رپورٹوں میں قابل ذکر طور پر بہتر ی ہوئی ہے ۔ یہ مثبت تبدیلی، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کو روکنے، غیر ریاستی عناصر کو بچوں کو فوجی بنانے سے روکنے اور ٹی آئی پی کو کنٹرول کرنے کے لیے قانونی فریم ورک کو نافذ کرنے جیسے پاکستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے ہے۔

قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی تنظیموں، بشمول سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)، نے مختلف اسٹیک ہولڈرز، بشمول پالیسی سازوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومتی عہدیداروں، متاثرین کی خدمت فراہم کرنے والوں، متاثرین اور میڈیا میں صلاحیت سازی، ہم آہنگی پیدا کرنے اور آگاہی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان یو ایس ایلمنائی نیٹ ورک کے صدر صاحبزادہ عامر خلیل نے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کےلئے مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز میں تمام سٹیک ہولڈرز کی موجودگی اور تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔کانفرنس کا اختتام 28 فروری کو ایک اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.