اسلام آباد میڈیکل، ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس 2024 بیچ کے طلباء کی اورینٹیشن کا اہتمام

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایم بی بی ایس طلباء کے 18ویں اور بی ڈی ایس طلباء کے 14ویں بیچ کا 2 الگ الگ اورینٹیشن تقریبات میں استقبال کیا۔ 2024 سیشن کے نئے طلباء کا کالج انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور اعلیٰ انتظامیہ کے اراکین نے پرتپاک استقبال کیا۔ نئے طلباء کے لیے مختلف معلوماتی، آگاہی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔کالج کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی، چیف ایگزیکٹیو یاسر خان نیازی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان احمد، پرنسپل ڈینٹل سیکشن پروفیسر ڈاکٹر ہارون شاہد قاضی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خورشید احمد نے اورینٹیشن میں شرکت کی۔چیئرمین اور پرنسپل صاحبان نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد میڈیکل، ڈینٹل کالج ملک کے بہترین کالجوں میں سے ایک ہے اور یہاں کے طلباء اعلیٰ معیار کی تعلیم، رہنمائی اور وسائل سے مستفید ہو کر طب اور دندان سازی کے شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔یاسر خان نیازی نے نئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ آپ کو اس سفر میں اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود قبول کرنی ہو گی اور ان تھک محنت اور لگن سے خود کو معاشرے کا زمہ دار حصہ بنانا ہو گا۔انہوں نے طلباء کو بتایا کہ کالج اپنے نظام میں مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیم کو شامل کر رہا ہے تاکہ ہمارے ڈاکٹرز اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت حاصل کر سکیں۔

کالج کے ہیڈ آف کمیونیکیشن عمران علی غوری نے میڈیا کو بتایا کہ ایک معاون اور جامع تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیکلٹی اور عملہ ہر قدم پر طلباء کی رہنمائی اور مدد کے لیے وقف ہے۔اس تقریب نے نئے طلباء کو اپنے ساتھیوں سے جان پہچان بنانے اور کالج انتظامیہ و اساتذہ سے رابطہ قائم کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔تمام نئے طلباء نے کالج کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کالج کی طلبہ سوسائٹیز کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ سٹالز پر دی گئی معلومات اور تفریحی سرگرمیوں سے بھی مستفیدہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.