عمرہ زائرین کیلئے پہلی بار خصوصی تسبیح متعارف

image

اسلام آباد: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دنیا کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بہت بڑی تعداد حجاز مقدس کا رخ کرتی ہے جن کے لیے محفوظ تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موتیوں کی مالا پر مشتمل یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سرانجام دیتی ہے۔ یہ تسبیح نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے جبکہ اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطور جراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے رمضان میں نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے

نائب صدر سعودی ایئرلائن عصام اخونبے کے مطابق سعودی ایئر لائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کروانے پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹائزنگ تسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفر کے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی اور یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفر کرنے والے مسافروں کو دستیاب ہو گی۔ سعودیہ کی جانب سے شہر مکہ مکرمہ میں بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.