کانگریس رہنما راہول گاندھی کی مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید

image

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی پالیسیوں نے چھوٹے کاروبارکو ختم کردیا۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی طرز حکمرانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

انہوں نے مودی کے خلاف بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیا پر جی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے جس سے پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے۔

سعودیہ، امارات اور روس کا تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا فیصلہ

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بے روزگار نوجوان ہیں، ملک میں گزشتہ 40 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔

کانگریس رہنما نے مزید یہ بھی دعوی بھی کیا کہ مودی سرکار انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہی ہے، دوسرے طبقے کے لوگ سرکار کی سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.