پشاورہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج کی تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

image

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کی دستاویزات کی امیدواروں کو فراہمی کے لئے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور دیگر کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات حصولی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار وں کے وکیل شمائل احمد بٹ نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے آر او کے پاس جائیں،

وہاں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس جا ئیں ۔الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فارم 45 اور 47 جب آئے تو ہم نے اپلوڈ کیے، جن آر اوز نے 14 دن کے اندر فارم جمع نہیں کیے الیکشن کمیشن نے ان آر اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشں نے ویب سائٹ پر فارم اپلوڈ کئے ہیں وہاں سے یہ حاصل کرسکتے ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کو مصدقہ کاپی کون دے گا؟ جس پرکمیشن کے وکیل محسن کامران نے جواب دیا کہ یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں، وہاں پر درخواست دیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو انتخابی نتائج کی تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.