نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی

image

پاکستان کے 14ویں نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری کل ہو گی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق آصف علی زرداری کی ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب دوپہر ڈھائی بجے ہوگی، اس حوالے سے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

وفاقی وزراء کی حلف برداری3روز کیلئے موخر

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زردار ی نے 411 جبکہ اپوزیشن کے امیدوار محمود اچکزئی نے 181الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے، وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے،آصف زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

آصف زرداری 411 ووٹ لے کر صدر منتخب ،الیکشن کمیشن نےحتمی نتیجہ جاری کر دیا

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.