پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن شروع

image

پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیموں نے جیلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے ،60 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو بھی بینظیر پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا ، رجسٹرڈ ہونے والے افراد جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی 50 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔

اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگرد گرفتار

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا ہے کہ اب تک ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے، مجموعی طور پر 10 ہزار کے قریب قیدیوں اور ملازمین کی رجسٹریشن ہو گی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں جیلوں میں رجسٹریشن کیلئے کیمپ لگا رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.