رمضان پیکیج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا گیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کرتے ہوئے پیکیج کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچانے کی ہدایت کی ہے ، جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء فراہم کریں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پریکم رمضان سے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں مزید 30روپے فی کلو کمی

ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکیج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء فراہم کی جائیں گی ، متعین مقامات کے علاوہ مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاء پہنچائی جائینگی۔

موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کل سے رمضان ریلیف پیکج پر عمل درآمد شروع کرے گی

پیکیج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء دی جائیں گی، مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.