آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

image

آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات شریک تھیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اتوار کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم7 کے مطابق آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 255 ، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔

ان کے مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 119، پنجاب سے 18، سندھ سے 3، خیبرپختونخوا سے 41 ووٹ ملے، وہ بلوچستان سے کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کئے ۔ کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، 1035 ووٹ درست شمار گئے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.