سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےاجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا

image

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےاجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ 

ماہرین فلیکیات کے مطابق آج سعودی عرب رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں ماہ مقدس کا پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہوگا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

ماہرین فلیکیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اور تبوک میں 13 منٹ تک چاند افق پر موجود رہے گا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے قوی امکانات ہیں، سعودی حکومت نے بھی عوام سے اپیل کی ہے دس مارچ کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرائیں۔

رمضان المبارک کی آمد آمد، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

دوسری جانب پاکستان میں رمضا ن المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل پشاور میں ہو گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل چاند نظرا ٓنے کا قوی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.