اسلام آباد کیپٹل پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کاانڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں مشترکہ طور پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

image

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل پولیس (آئی سی پی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں مشترکہ طور پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

اتوار کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (آئی سی سی پی او) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، تاکہ اسلام آباد میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان احکامات کے بعد سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی ٹیموں کی جانب سے انڈسٹریل ایریا تھانے کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 75 مشکوک افراد، 12 گھروں، 20 دکانوں، 35 موٹر سائیکلوں اور 15 گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی گئی جبکہ پولیس ٹیموں نے 02 مشکوک افراد اور 05 موٹر سائیکلوں کو بغیر کاغذات کے مزید تصدیق کے لیے تھانے منتقل کیا۔

سینئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنا ہے۔ تمام زونل افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں یہ کارروائیاں جاری رکھیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.