کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: آسٹریلیا 3 وکٹوں سے کامیاب، نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کا سامنا

image

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 اپنے نام کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 279 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ایلکس کیری نے 98، مچل مارش نے 80 اور کپتان پیٹ کمنز نے 32 رنز بنائے۔

نیوزی لیںڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین سیئرز نے چار، میٹ ہینری نے دو جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 372 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں رچن رویندرا نے 82، ٹام لیتھم نے 73 اور ڈیرل مچل نے 58 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے چار، نیتھن لائن نے تین جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جمعے کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پوری کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹام لیتھم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کینگروز کی طرف سے جوش ہیزل وُڈ نے پانچ شکار کیے۔ 

آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی (فوٹو: اے ایف پی)

اس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مارنس لبوشین 80 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایلکس کیری کو پلیئر آف دی میچ جبکہ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کرنے پر میٹ ہینری کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس قبل ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا دیا تھا۔    


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.