ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

image

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام کے بعد وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن بھر موسم سرد اور خشک رہے گا لیکن رات کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشرافیہ کی سبسڈی جلد ختم کر دیں گے، وزیر اعظم

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات، چاغی، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، چاغی، سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کو سکھر، دادو، لاڑکانہ، موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.