بی جے پی کا 12 جماعتوں کے اتحاد سے مقابلہ، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

image

انڈیا میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 19 اپریل سے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز اپریل کی 19 تاریخ سے ہوگا۔

انڈیا کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیا جاتا ہے جہاں ایک ارب کے لگ بھگ شہری انتخابی عمل کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

عام انتخابات میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے علاقائی اتحادیوں کا مقابلہ لگ بھگ ایک درجن اپوزیشن جماعتوں سے ہے اور رائے عامہ کے جائروں کے مطابق حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک بار پھر بآسانی جیت جائے گی۔

دو ماہ بعد ہونے والے ان انتخابات میں کامیابی کے ساتھ 73 سالہ نریندر مودی مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے انڈیا کے دوسرے وزیراعظم ہوں گے۔

اُن سے قبل انڈیا کی آزادی کے ہیرو اور ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے مسلسل تین بار عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

نریندر مودی اور اُن کی جماعت باضابطہ طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے سے کئی ماہ سے قبل ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر ملک کے طول و عرض میں دورے کر رہے ہیں جن میں نئے منصوبوں کا افتتاح اور اگلے پراجیکٹس کے اعلانات کے علاوہ مذہبی تقریبات میں شرکت، عوامی جلسوں سے خطاب اور نجی اجلاس شامل ہیں۔

اپنی تقاریر میں نریندر مودی گزشتہ دو ادوار میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا بتاتے ہوئے انڈیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کا ذکر کرتے ہیں اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ساتھ غریب شہریوں کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے اعداد وشمار پیش کرتے ہیں۔

اُن کی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کا ہندو قوم پرستی کے احیا کا ایجنڈا سرفہرست ہوتا ہے جس میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کا افتتاح بھی شامل ہے۔

نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت کا ہدف لوک سبھا میں 370 نشستیں جیتنے کا ہے۔ سنہ 2019 میں بی جے پی نے 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

نریندر مودی اور اُن کی جماعت باضابطہ طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے سے کئی ماہ قبل ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیسنہ 1980 میں قائم ہونے والی بی جے پی کی گزشتہ انتخابات میں کامیابی کو کسی بھی جماعت کی سب سے بڑی فتح قرار دیا گیا تھا۔

بی جے پی کے مقابلے میں بڑے اپوزیشن اتحاد نے خود کو انڈین نیشنل ڈویلپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کا نام دیا ہے جس میں لگ بھگ 12جماعتیں شامل ہیں۔

کانگریس پارٹی نے انڈیا میں 54 برس حکومت کی ہے اور اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.