جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان کے لیے تیار

image

پاکستان میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ فروری 2025 میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تینوں بورڈز کے سربراہوں نے آئندہ برس پاکستان میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر اتفاق کیا۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جنوری 2025 کے آخر میں پاکستان کے دورے پر آئیں گی۔محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ ’سہ ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی سال بعد ہو گا، پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہی منعقد ہو گی، کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی ٹاپ 8 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.