پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست، ملتان سلطانز فائنل میں

image

پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے تھے۔پشاور زلمی آج جمعہ کو ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم (اسلام آباد یونائیٹڈ یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) کو ہرا کر اب بھی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ملتان سلطانز کی اننگزملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے ہدف کا تعاقب محتاط انداز میں شروع کیا۔کپتان محمد رضوان اور یاسر خان نے آٹھ اوورز میں ٹیم کا سکور 61 رنز تک پہنچا دیا۔اس موقع پر محمد رضوان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔یاسر خان نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مہران ممتاز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔

یاسر خان نے 37 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی (فوٹو: پی ایس ایل، ایکس)

اس کے بعد جانسن چارلس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ عثمان خان 36 اور افتخار احمد 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں اوپنر صائم ایوب کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وہ ڈیوڈ وِلی کی گیند پر صرف ایک رن بنا کر یاسر خان کو کیچ دے بیٹھے۔

ون ڈاؤن آنے والے محمد حارث نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے، محمد علی کی گیند پر محمد رضوان نے ان کا کیچ لیا۔

اس کے بعد حسیب اللہ خان صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ ہوگئے۔

اوپنر آنے والے کپتان بابر اعظم 14 اوورز تک کریز پر ڈٹے رہے۔ وہ پانچ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنانے کے بعد کرس جورڈن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: پی ایس ایل، ایکس)

عامر جمال ایک، ٹام کوہلر کیڈمور 24 جبکہ روومن پاؤل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاؤل ولٹر اور لُوک وڈ 14، 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی، محمد علی اور  ڈیوڈ وِلی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ وکیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون

صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومن پاؤل، پاؤل والٹر، عامر جمال، لُوک وڈ، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.