امریکی سیاحتی کمپنی کی خلا میں دنیا کا پہلا ڈنر کروانے کی تیاری

image

امریکہ کی لگژری سپیس سیاحتی کمپنی سپیس وی آئی پی انسانوں کو سپیس میں لیجا کر کھانے کی پیشکش کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ مسافر اس مشن کا حصہ بنیں گے جنہیں سطح سمندر سے ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جا کر ڈنر کروایا جائے گا۔

مسافروں کو سپیس پرسپیکٹو کمپنی کے بنائے گئے نیپچیوں نامی خصوصی خلائی کیپسول میں بٹھا کر ایئر بیلوُن کے ذریعے خلا کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔

فوٹو: سپیس پرسپیکٹو/انسٹاگراماس ایڈونچر کا حصہ بننے والے افراد کو خاص مینیو پر مشتمل کھانا کھلانے کے لیے معروف شیف راسمس منک کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

راسمس منک کوپن ہیگن کے مشہور ریستوران ’ایل کیمسٹ‘ میں چیف ہیں۔ (فوٹو: فوٹو: سپیس پرسپیکٹو/انسٹاگرام)مسافر خلا میں موجود زمین پر ہونے والے طلوع آفتاب کو دیکھتے ہوئے کھانا کھائیں گے اور وائی فائی کی مدد سے وہ اپنے گھر پر فیملی اور دوستوں کو لائیو سٹریم بھی کر سکیں گے۔

سپیس وی آئی پی کے بانی، رومن چیپورکھا کا کہنا ہے ’اس پروگرام کا مقصد خلائی سفر کی طاقت کو استعمال کرکے انسانی شعور کو بہتر بنانا ہے۔‘

فوٹو: سپیس پرسپیکٹو/انسٹاگرامان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد افراد نے اس مشن کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، تاحال صرف چھ نشستیں دستیاب ہیں جو چند ہفتوں میں ہی بُک ہو جائیں گی۔

اس مشن کے لیے استعمال ہونے والا کیپسیول نما سپیس شپ سپیس پرسپیکٹو نامی کمپنی نے بنایا ہے، نیپچیون نامی اس سپیس شپ کو ہائیڈروجن سے بھرا ایک خلائی غبارہ منزل کی جانب لے جائے گا جہاں مسافر کئی گھنٹے تک قیام کرتے ہوئے کھانے سے لطف اندوز ہوں گے۔

فوٹو: سپیس پرسپیکٹو/انسٹاگرامچھ گھنٹے کے اس سفر کے لیے مسافروں کو کسی قسم کی تربیت درکار نہیں ہوگی اور ان کے لیے خاص سوٹ بھی تیار کیے جائیں گے جنہیں فرانسیسی فیشن کمپنی ڈیزائن کرے گی۔

سپیس شپ فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔ اس مشن سے قبل ٹیسٹ فلائٹس کا آغاز اگلے ماہ سے ہو رہا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے 2025 کے آخر تک اس منفرد سفر کا آغاز کیا جائے گا۔

اس ایڈونچر کیلئے کوئی بھی اپلائی کر سکتا ہے جس کی ٹکٹ  کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار ڈالرز (13 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.