خواتین کے حقوق کی بگڑتی صورتحال، آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کر دی

image

آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف رواں برس ہونے والی ٹی20 سیریز یہ کہتے ہوئے ملتوی کر دی کہ طالبان کے زیر اقتدار ملک میں خواتین کے حقوق کی صورتحال قابل قبول نہیں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔‘ اور اس لیے اس نے اگست میں غیرجانبدار مقام پر شیڈول تین میچوں کی سیریز کو ’ملتوی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں افغانستان میں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کی ایک اور وجہ بین الاقوامی سطح پر بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی بھی ہے۔

تاہم طالبان کے زیر کنٹرول حکومت میں خواتین کو مؤثر طریقے سے کھیلوں سے روکا گیا ہے۔

2021 کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ آسٹریلیا نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے علاوہ افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے چند ماہ بعد کرکٹ آسٹریلیا نے نومبر 2021 میں ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا تھا۔

2023 میں بھی آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز منسوخ کر دی تھی۔

طالبان نے اگست 2021 میں ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس کا نام تبدیل کرکے امارت اسلامیہ افغانستان رکھ دیا اور ایک عبوری حکومت قائم کی جس کا کہنا ہے کہ وہ شریعت کے مطابق حکومت کرے گی۔

طالبان کی حکومت نے لڑکیوں پر سیکنڈری سکولوں میں جانے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ خواتین کو یونیورسٹیوں میں جانے سے روک دیا تھا۔ جس پر عالمی برادری نے غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.