اسلام آباد میں ہیلتھ سٹی قائم کیا جائے گا ،ادویہ سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری برائے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن افتخار علی شلوانی نے فارما سیکٹر کی ترقی سے متعلق ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی، اس ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا بنیادی مقصد پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنا اور صنعت میں سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے فوری اور طویل مدتی حل تیار کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندوں سمیت اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے وزارت قومی صحت کی زیر نگرانی ڈی ریگولیشن کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہیلتھ سٹی کے قیام کیلئے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہیلتھ سٹی کا قیام صحت کی دیکھ بھال کا ایک جامع نظام ہے جس میں ایک جدید ترین ہسپتال، تشخیصی لیبز، ایک میڈیکل ٹاور، مرکز برائے طبی سیاحت اور فارماسیوٹیکل اکنامک زون شامل ہے۔سیکرٹری شلوانی نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر کو معیشت کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے مسابقتی مارکیٹ اور کاروبار کرنے میں آسانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں

تاکہ نہ صرف مافیا کی اجارہ اداری توڑی جا سکے بلکہ ادوایات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی جاسکے۔ انہوں نے فارماسیوٹیکل سیکٹر کو مراعات فراہم کرنے اور صنعت کے نمائندگان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین اور قیمتوں پر قابو پانے کے طریقہ کار پر بھی تجاویز طلب کیں ، انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت دواسازی کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے جس سے ملک میں شہریوں کی مجموعی صحت اور بہبود میں بہتری آ ئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.