ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ٹرافی ٹور کا باضابطہ آغاز کر دیا  ہے۔

ٹرافی ٹور کی لانچنگ تقریب نیویارک کی مشہور ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بلڈنگ کو ورلڈ کپ تھیم کے نیوی اور پنک رنگوں میں روشن کیا گیا تھا۔

فوٹو: آئی سی سی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور دو بار کے ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن کرس گیل نے امریکی بولر علی خان کے ساتھ مل کر ٹرافی ٹور کی لانچنگ کی۔

فوٹو: آئی سی سی اس ٹور میں دنیا بھر سے 15 ممالک شامل ہوں گے جس میں ٹرافی مختلف سٹیڈیمز، کھیلوں کی ٹیموں، مشہور بلڈنگز اور لیجنڈری کرکٹرز سے ہو کر گزرے گی۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔

ان 15 ممالک کے علاوہ ٹرافی نئے شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا جیسے ابھرتے ہوئے ممالک کا بھی دورہ کرے گی۔

فوٹو: آئی سی سی فوٹو: آئی سی سی فوٹو: آئی سی سی ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکہ کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی ویسٹ انڈیز جائے گی۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز، کلیئر فرلانگ کا کہنا ہے کہ ’آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے میں تین ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، اس بات کی توقع ہے کہ یہ امریکہ میں کرکٹ کے لیے ایک تاریخی دور ہو گا۔"

یہ امریکہ میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا جس میں 34,000 نشستوں والا ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل سٹیڈیم، ڈیلاس کا گرینڈ پریری کرکٹ سٹیڈیم اور لاڈرہل میں بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم شامل ہوں گے۔

    View this post on Instagram           A post shared by ICC (@icc)

نیویارک آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ دیگر دو مقامات پر چار، چار میچز ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا شریک میزبان ہے، یہاں انٹیگوا اور باربوڈا، بارباڈوس، گیانا، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو جیسے مشہور مقامات پر میچز ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.