نوکری کا جھانسہ، روس جانے والے انڈین یوکرین جنگ کے لیے زبردستی بھرتی

image

راجا بیگم نے جب ایک انڈین کی یوکرین میں موت خبر سنی تو صدمے سے زمین پر گر گئیں۔

راجا بیگم کو یقین تھا کہ یہ انہی کا کھویا ہوا بیٹا ہے جو نوکری کے لیے روس گیا تھا اور وہاں سے یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے بھجوا دیا گیا تھا۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی رہائشی ساٹھ سالہ راجا بیگم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ جنوری سے ان کی اپنے بیٹے سے بات نہیں ہوئی جو نوکری کی تلاش میں روس کے دارالحکومت ماسکو گئے تھے۔

انڈین تحقیقاتی اداروں کے مطابق انسانی ٹریفکنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک کم از کم 35 افراد کو نوکری کا جھانسہ دے چکا ہے۔

سائبر سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا اپنی بڑی آبادی اور نوکریوں کی کمی کی وجہ سے ٹریفکنگ کے نیٹ ورکس کے لیے ایک زرخیرز مقام ہے جہاں وہ سوشل میڈیا پر نوکریوں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

راجا بیگم کے بیٹے آزاد یوسف کمار کشمیر میں ٹیوب ویل کھودنے کا کام کرتے تھے۔ نوکری کی تلاش میں انہیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو نظر آئی جس میں نوکری اور روس کی مستقل شہریت کا وعدہ کیا گیا تھا۔

انڈیا کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق چند اشتہارات میں طلبا کو نجی یونیورسٹیوں میں داخلے کی آفر بھی کی گئی تھی اور ساتھ میں بغیر کسی فیس کے سٹڈی ویزے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

آزاد یوسف کمار نے ماسکو میں نوکری کے لیے 3 ہزار 620 ڈالر بھی ادا کیے تھے۔ گزشتہ سال دسمبر میں وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو چھوڑ کر ماسکو کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن جب وہ ماسکو پہنچے تو متعلقہ حکام نے ان سے پاسپورٹ اور موبائل فون لے لیا اور یوکرین میں روسی فوجوں کے ہمراہ لڑنے کے لیے ایک سال کے کانٹریکٹ پر دستخط کروائے۔

نوکری کے جھانسے میں روس جانے والے دو انڈینز کی موت واقع ہو چکی ہے۔ فوٹو: روئٹرزآزاد یوسف کمار کے بھائی سجاد کمار نے بتایا کہ پندرہ دنوں کے ٹریننگ سیشن کے دوران ہی ان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی۔

گیارہ جنوری کو آزاد یوسف کا آخری پیغام موصول ہوا جس میں وہ اپنی فیملی سے ’اس خطرناک جگہ سے نکلوانے‘ کی التجا کر رہے تھے۔

اپنے واٹس ایپ وائس میسج میں آزاد یوسف کا کہنا تھا کہ ’مجھے موت سے بچا لیں، پلیز مجھے یہاں سے نکالیں۔‘

روس جانے والے افراد میں سے کم از کم دو کی یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے موت واقع ہو چکی ہے۔

روس میں انڈین سفارتخانہ بھی ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے۔

رواں ماہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی رہی جس میں مزید سات افراد انڈین حکومت سے اپیل کر رہے تھے کہ ملک واپس آنے میں ان کی مدد کی جائے۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ وہ سیاحتی ویزے پر روس آئے تھے لیکن انہیں فوج کے ساتھ کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام کیسز کو ماسکو کے ساتھ پرزور طریقے سے اٹھایا جا رہا ہے۔

کشمیر میں آزاد یوسف کی والدہ بھی شدت سے اس انتظار میں ہیں کہ کہیں نہ کہیں سے ان کے بیٹے کی خبر مل جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.