پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص

image

پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل سے گزررہی ہیں۔‘

کیٹ مڈلٹن نے ایک دل ہلا دینے والے وڈیو پیغام میں اسے ایک’ بڑا صدمہ‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ کیٹ دو ماہ سے عوامی تقریبات میں دو ماہ سے نظر نہیں آرہی تھیں۔

وڈیو پیغام میں 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ ’کینسر کا اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے اس سال کے آغاز میں لندن کے ہسپتال میں پیٹ کی ایک بڑی سرجری کرائی۔‘

A message from Catherine, The Princess of Wales pic.twitter.com/5LQT1qGarK

— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) March 22, 2024

 تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

’ میڈیکل ٹیم کے مشورے کے مطابق ’پریونٹیو کیمو تھراپی‘ شروع  کرنے سے سے پہلے انہیں سرجری سے صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا’ یقینا یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا، میں اور ولیم اپنے خاندان کی خاطر اس سارے معاملے کو نجی طور پر منیج کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا ’فیملی کو کچھ وقت اور پرائیویسی چاہیے۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا میرے لیے سکون اور تسلی کا باعث ہے۔‘

انہوں نے مثبت پیغام بھی دیا اور کہا کہ’ میں ٹھیک ہوں اور روز بروز مضبوط ہورہی ہوں۔‘

کینسنگٹن پیلس نے بھی بیان میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ’ پرنسز آف ویلز صحت یاب ہو جائیں گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’فروری میں ایک یادگاری تقریب میں شہزادہ ولیم کی عدم شرکت کی وجہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص تھی۔‘

یہ خبر برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک بہت بڑے صدمے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ شاہ چارلس کے بعد اب مستقبل کی ملکہ دونوں ایک ہی وقت میں کینسر سے لڑ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.