کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہوں: شہزادی کیٹ

image

پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر لاحق ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو پیغام میں اسے ایک’ بڑا صدمہ‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن دو ماہ سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آ رہی تھیں۔

ویڈیو پیغام میں 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ ’کینسر کا اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے اس سال کے آغاز میں لندن کے ہسپتال میں پیٹ کی ایک سرجری کرائی۔‘

A message from Catherine, The Princess of Wales pic.twitter.com/5LQT1qGarK

— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) March 22, 2024

تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

’میڈیکل ٹیم کے مشورے کے مطابق ’پریوینٹیو کیمو تھراپی‘ شروع کرنے سے پہلے انہیں سرجری سے صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یقیناً یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ میں اور ولیم اپنے خاندان کی خاطر اس سارے معاملے کو نجی طور پر مینیج کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’فیملی کو کچھ وقت اور پرائیویسی چاہیے۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا میرے لیے سکون اور تسلی کا باعث ہے۔‘

انہوں نے ایک مثبت اشارہ بھی دیا اور کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور روز بروز مضبوط ہو رہی ہوں۔‘

کینسنگٹن پیلس نے بھی بیان میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’پرنسز آف ویلز صحت یاب ہو جائیں گی۔‘

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’فروری میں ایک یادگاری تقریب میں شہزادہ ولیم کی عدم شرکت کی وجہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص تھی۔‘

یہ خبر برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک بہت بڑے صدمے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ شاہ چارلس کے بعد اب مستقبل کی ملکہ دونوں ایک ہی وقت میں کینسر سے لڑ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.