اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا فوڈ ٹیسٹنگ کے لیےاین آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ

image

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور فوڈ ٹیسٹنگ کے لیےاین آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

معاہدے پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور چیف نیوٹریشن ونگ ڈاکٹر تنویر نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت خوراک کے نمونے چیکنگ کے لیے این آئی ایچ لیبارٹری میں بھیجے جاسکیں گے اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں بھی تیزی آئے گی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم مختلف ریسٹورنٹس میں چیکنگ کی خصوصی مہم کا آغاز کرے گی۔ معاہدے کے تحت این آئی ایچ کی جانب سے فوڈ اتھارٹی سٹاف کی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.