فضاؤں میں بکھرے ہولی کے شوخ رنگ، انڈیا اور پاکستان سے تصاویر

image
انڈیا میں آج کروڑوں لوگ ہولی کا تہوار منا رہے ہیں۔ اس تہوار کے دن لوگ شوخ رنگ ایک دوسرے پر پھینکتے ہیں اور ہولی کی خوشیاں مناتے ہیں۔

یہ تہوار ہر سال 25 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ ’رنگوں والی ہولی‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھیے

تہوار سے ایک دن قبل برائی کو علامتی طور پر ختم کرنے کے لیے لوگ الاؤ جلاتے ہیں تاکہ برائی پر اچھائی کی فتح ہو

روایات کے مطابق ہندو یہ تہوار پورے چاند کی رات کو مناتے ہیں

اس تہوار کے موقعے لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے گھر جاتے ہیں اور دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں

ہولی کو منانے کے لیے لوگ آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں

رنگوں کے تہوار کے موقعے پر بچے بڑے سب رقص بھی کرتے نظر آتے ہیں

ہولی منانے والوں کو رنگوں میں رنگ دیا جاتا ہے

ہولی کے رنگ ہر مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں 

پاکستان کی ہندو کمیونٹی ہولی مناتے ہوئے

ہولی کو ’رنگوں والی ہولی‘ کا تہوار بھی کہتے ہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.