انڈیا: ٹرین میں بنی سیلفی نے پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کر دیا

image

انڈیا میں ٹرین میں سفر کے دوران لی جانے والی سیلفی نے ایک شخص کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر کلیان کے قریب سفر کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے مسافر کا موبائل چھیننے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور فرار ہو گیا۔

جب موبائل سنیچر مسافر زاہد زیدی کے موبائل پر جھپٹا اس وقت کیمرہ آن تھا اور وہ اپنی سیلفی ویڈیو بنا رہے تھے، اس لیے جھپٹنے کا منظر بھی ریکارڈ ہو گیا جس میں چور کا چہرہ دکھائی دے رہا تھا۔

زاہد زیدی نے بعدازاں وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی اور اس شخص کو پہنچاننے کا کہا گیا تھا اور یہی ویڈیو کلیان کی ریلوے پولیس کے پاس بھی پہنچی۔

ریلوے پولیس جلد ہی اس شخص تک پہنچ گئی اور جادہو نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ریلوے پولیس کے افسر پنداریناتھ کانڈے کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اس شخص کو گرفتار کرنے کے بعد ریکارڈ چیک کیا تو اس کے خلاف دوسرے شہروں میں اور بھی مقدمات درج تھے۔ ہم نے اس کے قبضے سے ایک اور موبائل بھی برآمد کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی تو بتایا کہ وہ بھی چھینا گیا تھا جب اسے آن کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ پرابھاس بھانگے کا ہے جو ایک بینک میں کام کرتے تھے۔‘

پولیس افسر نے بتایا کہ ’ابھاس بھانگے ہولی کے لیے پونے سے اپنے گاؤں جا رہے تھے اور 25 مارچ کو وتھل وادی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔‘

پولیس کے مطابق بعدازاں اس بات کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا کہ وہ چلتی ٹرین سے کیسے گرے۔

’جب اس بارے میں جادہو سے پوچھ گچھ کی گئی، تو اس امر کا انکشاف ہوا کہ وہ چلتی گاڑی میں ان کا موبائل چھین کر بھاگا تو وہ اس کے پیچھے بھاگے تھے اور اسی کوشش میں ٹرین سے نیچے گر گئے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.