نہرو نے کشمیر میں آرٹیکل 370 نافذ کر کے غلطی کی تھی: وزیر داخلہ امت شاہ

image
انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ ’کانگریس کے آئیکون سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو کا جموں اور کشمیر میں دفعہ 370 کو نافذ کرنا ایک غلطی تھی۔‘

امت شاہ نے متنازع قانون کو ختم کرنے اور کشمیر میں انڈیا کا پرچم بلند کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو سراہا۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجستھان جودھ پور میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان تمام وعدوں کو پورا کیا ہے جو ہم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قیام کے بعد کیے تھے۔

’سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے کشمیر میں آرٹیکل 370 نافذ کر کے ایک غلطی کی۔ نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو ختم کیا اور کشمیر میں ہندوستانی پرچم لہرایا۔‘

امت شاہ نے ایودھیا کے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے پر انڈین وزیراعظم کی تعریف کی اور انہوں نے کانگریس پر رام مندر کے معاملے کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ’70 برسوں سے کانگریس پارٹی رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر کے معاملے سے پیچھے ہٹ گئی لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے نہ صرف اس کا سنگ بنیاد رکھا بلکہ 22 جنوری کو 'پران پرتیستھا' بھی کیا۔‘

وزیر داخلہ امت شاہ کا جواہر لعل نہرو سے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سابق وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ کچاتھیو جزیرے کو ’مصیبت‘ سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مئی 1961 میں اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے اپنی آبزرویشن میں لکھا تھا کہ میں اس چھوٹے سے جزیرے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور مجھے اس پر اپنا دعویٰ ترک کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔ اس لیے پنڈت نہرو کے لیے یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا جس کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ انھوں نے اسے ایک مصیبت سمجھا۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو ختم کیا اور کشمیر میں ہندوستانی پرچم لہرایا۔‘ (فوٹو: گیٹی امیجز)یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے مسائل کے لیے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہو۔

گذشتہ سال لوک سبھا میں انہوں نے کہا تھا کہ ’نہرو نے سابقہ ​​ریاست میں دو بڑی غلطیوں کا ارتکاب کیا تھا: پورا کشمیر (1948 میں پاکستان انڈیا جنگ کے دوران) فتح کیے بغیر جنگ بندی کا اعلان کرنا اور پاکستان کے ساتھ تنازع کو اقوام متحدہ میں لے کر جانا۔‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں اس لفظ کی حمایت کرتا ہوں جو یہاں استعمال کیا گیا: نہرو کی غلطی۔ نہرو کے دور میں جو غلطی کی گئی تھی اس کی وجہ سے کشمیر کو نقصان اُٹھانا پڑا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جواہر لعل نہرو کے دور میں جو دو غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے کشمیر کو برسوں تک اذیت اُٹھانا پڑی، پہلی یہ کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی تو جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگر تین دن بعد جنگ بندی ہوتی تو آج پاکستان کا زیر انتظام کشمیر انڈیا کا حصہ ہوتا۔ .دوسری غلطی اپنے اندرونی مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے کر جانا ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.