چینی وزیراعظم اور امریکی وزیر خزانہ کی ملاقات، ’ایک دوسرے کے احترام کی ضرورت‘

image

چین کے وزیر لی کیانگ اور امریکہ کی وزیر خزانہ جنیٹ یلین کی ملاقات کے بعد کچھ مثبت اشارے دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی ے مطابق اتوار کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ روابط سے متعلق ملاقات ہو گی۔

اس ملاقات سے قبل امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے وزیراعظم لی کیانگ سے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات صرف کھلی بات چیت ہی کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

جواب میں وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ ’چین پرخلوص انداز میں توقع کرتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مخالف کی بجائے شراکت دار ہوں۔‘

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کے انٹرنیٹ صارفین نے امریکی خزانہ کی آمد کو بہت دلچسپی  سے دیکھا اور وہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے پرامید ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کی گوانگ ژو میں اپنے چینی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دونوں ممالک نے متوازن ترقی کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کا ایک برس کے دوران چین کا دوسرا دورہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.