کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں اس وقت جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔