آسٹریلیا: سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو سے حملہ، چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

image

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے متعدد افراد پر چاقو سے حملہ کیا تاہم ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس آفیسر نے حملہ آور کو گولی مار کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

یہ واقع سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈی مال میں پیش آیا جہاں عام طور پر شاپنگ کے لیے آئے افراد کا رش لگا ہوتا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس اسسٹنٹ کمیشنر اینتھونی کُک نے کہا کہ پانچ افراد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

حملہ آور کے مقاصد کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا تاہم اینتھونی کُک کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی‘ کے محرکات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکیں تاہم شناخت کی جا رہی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹھ زخمیوں کو سڈنی کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں ایک شخص کو آسٹریلوی رگبی کی شرٹ پہنے اور ایک بڑی چھری اٹھائے مال میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔

حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے پانچ افراد کو ہلاک کیا۔ فوٹو: اے ایف پیعینی شاہدین کے مطابق مال میں افرا تفری کا منظر تھا اور لوگ دکانوں کے اندر چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس نے مال کو بند کر دیا ہے اور شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی ایلبانیز نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور آسٹریلوی شہریوں کی دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس قسم کے واقعات کا آسٹریلیا میں رونما ہونا انتہائی غیرمعمول سمجھا جاتا ہے جہاں پرتشدد جرائم کی شرح قدرے کم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.