متحدہ عرب امارات، بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے

image

دبئی ۔20اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین سمیت تین فلپائنی باشندے اورایک مقامی شہری شامل ہے۔امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سیلابی ریلے میں گاڑی کے بہہ جانے سے 70 سالہ اماراتی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سائنسدان گلوبل وارمنگ کو امارات اور عمان میں طوفانی بارش جیسے شدید موسمی واقعات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.