اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے،اسرائیل

image

مقبوضہ بیت المقدس۔22اپریل (اے پی پی):اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.