مصری ماہی گیر جوڑا 40 سال سے دریائے نیل میں کشتی پر مقیم

image

قاہرہ۔22اپریل (اے پی پی):مصر کا ماہی گیر جوڑا 40 سال سے دریائے نیل میں لکڑی کی کشتی پر زندگی گزار رہا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصری ماہی گیر ’ابو عصام’ نےبتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ صرف ضرورت کے تحت یا دریا سے مچھلیاں پکڑ کر صرف انہیں فروخت کرنے کے لیے خشکی پر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت سے زیادہ دریا سے باہر رہے تو مچھلیوں کی طرح مر جائیں گے۔ دریا کے بیچ میں رہنا اب انہیں اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے 40 سال دریائے نیل میں اس کشتی کے اندر گزار چکے ہیں۔ابو عصام کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اچھے اور برے دنوں میں اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

انہیں دریا میں زندگی گزارتے، سوتے اور کھانا تیار کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دریا کی زندگی عزیز ہے اور اب اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں دونوں نے عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.