سعودی عرب، فلم کمیشن کا سینما لائسنس اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

image
جدہ۔22اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے فلم کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سینما لائسنس اور ٹکٹوں کی فیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔عاجل نیوز کے مطابق فلم کمیشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ سینما لائسنس اور ٹکٹوں کی مالیاتی فیس میں کمی کا مقصدملکی فلموں کی موجودگی کو بڑھانا، سینما سکرینوں کی تعداد میں اضافہ، پروموشنل آفرز اور ٹکٹ کی قیمتوں کو کم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سینما کے شعبے کی سپورٹ، کمپنیوں کےلیے سکرینز اور اقتصادی شراکت کی شرح میں اضافے اور مملکت میں فلم ثقافت کی حوصلہ افزائی کی کوشش ہے۔کمیشن نے ایک یا اس سے زیادہ فلموں کو مستقل یا عارضی بنیاد پر دکھانے کے لیے سینما لائسنس فیس میں بھی کمی کی ہے۔فلم کمیشن نے کہا ہےکہ سینما لائسنس اور ٹکٹ فیس میں کمی بین الاقوامی اوسط کے مطابق اس شعبے کی پائیداری اور ترقی میں سینما کمپنیوں کی مدد کے لیے کی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.