خواتین صحافیوں کوآن لائن زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس

image

پیروگیا۔21اپریل (اے پی پی):خواتین صحافیوں کو اپنے کام کے دوران آن لائن زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق اٹلی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس پیروگیا انٹرنیشنل جرنلزم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کی ریسرچ ڈائریکٹر جولی پوسیٹی نے بتایا کہ خواتین صحافیوں کو اپنے کام کے دوران آن لائن زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ رجحان بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن تشدد کے آف لائن نقصان تک بڑھنے کے قابل ذکر امکانات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2022میں یونیسکو/آئی سی ایف جے کی مشترکہ تحقیق میں 125 ممالک کے 900 صحافیوں کا انٹرویو کیا گیا جس کےدوران تقریباً تین چوتھائی خواتین صحافیوں نے کہا کہ انہیں اپنے کام کے سلسلے میں آن لائن تشدد یا بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن حملوں میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو توہین، جنس پرست اور جنسی تبصروں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.