جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک ،7لاپتہ

image

ٹوکیو۔21اپریل (اے پی پی):جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرٹکرا کرسمندر میں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہو گئے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس(ایم ایس ڈی ایف)کے دو مٹسوبشی ایس ایچ۔60کے ہیلی کاپٹر سمندر میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکر ا کر سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے ہیں

قریبی پانیوں میں کوئی دوسرا طیارہ یا بحری جہاز موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمندر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.