آخری گیند پر چوکا، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے  میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 224 کے ہدف کو ویسٹ انڈین ویمن نے 8 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹیفنی ٹیلر نے 73، شیمین کیمپبل نے 52 اور کپتان ہیلی میتھیوز نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان ندا ڈار نے چار، اُمِ ہانی نے دو جبکہ فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 65، سدرہ امین نے 50 اور ناجیہ علوی نے 25 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی  طرف سے شِینیل ہینری اور کرشمہ رامہارک نے تین تین جبکہ ایفی فلیچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل 18 اپریل کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 113 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.